Sat
18
Apr
2026

پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی اختیارات کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اسد عمر نے شہرقائد میں بلدیاتی اختیارات حاصل کرنے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کردی۔
درخواست میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 74 اور 75 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور کہا گیا کہ بلدیاتی قانون کی دفعات 74 اور 75 صوبائی حکومت کو بے پناہ طاقت دیتی ہیں، بلدیاتی قانون کی دفعہ 74 اور 75 آئین کے آرٹیکل 140 اے سے متصادم ہیں۔
