Fri
17
Apr
2026

یہ بات این آر ایس پی کے سینئر افسر جناب ملک فتح خان اعوان آف لاوہ اور معروف شخصیت جناب ملک ریاض الدین اعوان آف ملہووالی نے ایک مشترکہ بیان میں کہی انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ لوگوں سے ہاتھ نہ ملائیں اور نہ گلے ملیں ہاتھوں کو باقاعدگی سے صابن کے ساتھ کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں بغیر دھلے ہاتھوں سے آنکھوں ناک اور منہ کو نہ لگائیں کھانستے اور چھینکنتے وقت اپنے منہ کو ٹشو یا کونی سے ڈھانپ لین اور
استعمال شدہ ٹشو کو ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہجوم میں جانے کے بجائے گھروں میں رہیں
ایسے حالات میں اگر آپ کو کھانسی نزلہ اور سانس لینے میں دشواری کے ساتھ ساتھ بخار میں مبتلا ہوں تو فوراً محکمہ صحت یا ہمارے ساتھ رابطے قائم کریں تاکہ ان حالات میں فوری طور پر آپ کی مدد کی جا سکے
