حسن ابدال، قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 5 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار

حسن ابدال( ڈیلی اٹک نیوز) قماربازی کے اڈے پر چھاپہ ، 5 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار ، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف 5 قماربازوں عاشق حسین ولد مسلم خان سکنہ بھیڈیاں حسن ابدال ، قاضی آفتاب احمد ولد محمد الیاس ، علی سیف ولد محمد نواز سکنائے بھلڑ جوگی حسن ابدال ، واجد خان ولد فضل دین ساکن موہڑاں کھٹڑاں حسن ابدال ، محمد وقاص ولد محمد اسحاق سکنہ محلہ مقدماں کوٹ نجیب اللہ ہری پور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داءو پر لگی نقد رقم پڑ 20 ہزار روپے ، 2 موٹر سائیکل مالیتی 1 لاکھ 70 ہزار
روپے ، 3 موبائل مالیتی 20 ہزار روپے اور 2 اصیل مرغ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ عاشق حسین کی مزید جامہ تلاشی کے دوران مذکورہ سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ہونے پر اس کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مزید الگ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
