کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا سٹیزن پورٹل پر آغاز

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز ) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے رضاکاروں کی رجسٹریشن 31 مارچ سے سٹیزن پورٹل پر شروع ہوگی
اس حوالہ سے ڈیجیٹل فارم 31 مارچ سے سٹیزن پورٹل پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا ، فارم میں مستحق افراد اپنا نام ، ایڈریس ، عمر ، موبائل نمبر ، یونین کونسل و ضلع کی تفصیل درج کر کے اپنے علاقہ کی یونین کونسل میں جمع کرائیں گے جن کی رجسٹریشن 10 اپریل تک مکمل ہو جائے گی ان کی تشکیل ہر یونین کونسل میں کی جائے گی جس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے نوجوان رجسٹریشن کراسکیں گے اور وہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کریں گے ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا ۔
یہ ٹیم مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کی صورت میں متحرک کام کرے گی اور ہنگامی حالات میں عوام کے گھروں تک راشن سپلائی اور خوراک پہنچائے گی یہ ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی بھی کر سکیں گی اور یہ رضا کار قرنطینہ سنٹرز میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی بھی کریں گے ۔
ڈپٹی کمشنر اٹک، ڈی سی اٹک، کورونا ریلیف ٹائیگر فورس، سٹیزن پورٹل، آغاز، یونین کونسل، تشکیل، علاقہ، ڈیٹا، شیئر، خوراک، راشن سپلائی، ذخیرہ اندوزی، نشاندہی
