گاڑیاں چھیننے والابین الصوبائی ’’سنگینی ڈکیت‘‘ کا سرغنہ ساتھی خاتون سمیت گرفتار

حسن بدال( ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس نے گاڑیاں چھیننے والے بین الصوبائی ’’ سنگینی ڈکیت ‘‘ گینگ کے سرغنہ کو اس کی ساتھی خاتون سمیت گرفتار کر کے چھینی جانے والی گاڑی بھی بر آمد کر لی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر تھانہ سٹی حسن ابدال کے عملہ نے نوشہرہ سے راولپنڈی آنے والی گاڑی جس کو چھین لیا گیا تھا جسے بر آمد کرنے کیلئے پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے اس واردات کو ٹریس کر لیا ملزمان کی گرفتاری کے وقت انکشاف ہوا کہ ملزم سنگین خان بدنام زمانہ بین الصوبائی ’’ سنگینی ڈکیت ‘‘ گینگ کا سرغنہ ہے جبکہ اس کے ساتھ گرفتار ہونے والی ملزمہ مریم اس گینگ کی سیکنڈ ان کمانڈ ہیں یہ گینگ کرائے پر کے پی کے سے گاڑیاں بک کرتا ہے پنجاب میں داخل ہونے کے بعد اس گینگ کے دیگر ساتھی کسی محفوظ سمجھی جانے والی جگہ پر پہنچ کر گاڑی چھین لیتے ہیں ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں کی اسی نوعیت کی ایکسر سائیز پنجاب سے کے پی کے جانے والی گاڑیوں کے ساتھ بھی کرتے ہیں۔
پولیس نے ملزمان سے 16 لاکھ روپے مالیت کی چھینی جانے والی گاڑی بھی بر آمد کر لی ڈی پی او نے گینگ گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس گینگ کے دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر کے ان سے چھینی جانے والی تمام گاڑیاں بر آمد کی جائیں ۔
