Thu
23
Apr
2026

چیف ایڈیٹر: صدیق فخر، ڈیلی اٹک نیوز
سجاد احمد سندھڑ نے دورے کے دوران جیل ہسپتال ، کچن اسیران ، خواتین وارڈ اور نو عمر وارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا معمولی جرائم میں ملوث ملزمان کو رہا کرنے کے احکامات دیتے ہوئے اسیران سے ان کے مسائل دریافت کیے اور انہیں فوری حل کرنے کی بابت ہدایات جاری کیں ۔
انہوں نے جیل میں کرونا وائرس سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کا بھی جائزہ لیا ڈسٹرکٹ جیل حکام کی جانب سے سکیورٹی اور کرونا وائرس کے سلسلہ میں کیے گئے حفاظتی اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک موذی مرض ہے حکومت کی جانب سے دی گئی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کر کے کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے انہوں نے جیل اٹک کے عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اٹک جیل میں کئے گئے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔
