ٹی 10 کرکٹ لیگ؛ سرفراز احمد بنگال ٹائیگرز کی قیادت کریں گے

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹی 10 کرکٹ لیگ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت سنبھالیں گے۔

سرفراز احمد دسمبر میں یواے ای میں شیڈول ٹی 10 کرکٹ لیگ میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت سنبھالیں گے جب کہ اس کا انکشاف ٹیم کے شریک مالک انیس ساجن نے کیا ہے۔

انیس ساجن نے میڈیا کو بتایا کہ میں چاہتا تھا کہ سرفراز احمد ہماری ٹیم کی قیادت کریں اور اب مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی فخر محسوس ہورہا ہے، دوسری جانب کیرالہ کنگز کے شریک اونر حسین آدم علی نے کہا کہ ہم ایون مورگن کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے پر بہت مسرور ہیں۔ واضح رہے ایونٹ میں 6 فرنچائز ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔