میرپور بورڈ کی تعلیم دشمنی،فیسوں میں کئی گنا اضافہ،غریب طلباء پریشان

بھمبر (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ کی تعلیم دشمن پا لیسیاں ،داخلہ فارم کی فیس دو گنا کردی ما ئیگر یشن فیس میں 400رو پے کا اضا فہ ،دنیا بھر میں تعلیم کو عام کر نے کیلئے سہو لتیں فرا ہم کی جا تی ہیں اور آن لائن سسٹم متعارف کروایا جارہا ہے جبکہ تعلیمی بورڈ آزادکشمیر وا لد ین سے پیسے بٹورنے کی خا طر آج بھی پرانے طر یقے اور ہتھکنڈ ے استعما ل کر رہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر او ر وزیر تعلیم کو اس کا نو ٹس لیکر مختلف مدات میں کئے گئے اضا فہ کو وا پس لینے کیلئے احکاما ت دینے چا ہیں تفصیلا ت کے مطا بق آزادکشمیر کے واحد تعلیمی بورڈ میر پور نے وا لد ین اور طلبا کی پیٹھ میں چھرا گھو نپنے کی تیا ریا ں مکمل کر لی ہیں17اکتوبر 2017کو کنٹرو لر امتحا نا ت کی جا نب سے جاری کئے گئے ایک سرکلر میں مارچ 2018میں ہو نیوا لے میٹر ک امتحا نا ت کیلئے داخلہ فارم فیس 100رو پے سے بڑھا کر 200رو پے کر دی گئی ہے جبکہ ما ئیگر یشن فیس میں400رو پے کا اضا فہ کر تے ہو ئے اسے650رو پے 1050رو پے کر دیا گیا ہے اب جبکہ ساری دنیا میں اور پا کستا ن کی یو نیو رسٹیز اور فیڈر ل بو رڈ اسلا م آباد میںبھی بہت ساری سہو لیا ت آن لائن مفت فرا ہم کی جا رہی ہیں تو ایسے میں آزادکشمیر تعلیمی بورڈ کامختلف فیسوں میں اضا فہ بلا جوازاور ناقابل فہم ہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخارگیلانی کو بورڈ کی اس تعلیم دشمن پالیسی کا نوٹس لیکر فیسوں میں اضافہ کو فوری واپس لینے کے احکامات جاری کرنے چاہیں۔
