تاجر کی بازیابی کیلئے انجمن تاجران باغ کی حکومت کو سات دن کی ڈیڈلائن

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن تاجران ضلع باغ کے صدر حافظ طارق محمود نے کہا ہے کہ دو ہفتے قبل باغ کا تاجر حبیب الرحمن راولپنڈی کمرشل مارکیٹ سے دن دہاڑے اٹھایا جس کی ایف آئی آر مقامی تھانے میں بھی درج ہے تاحال مغوی بازیاب نہ ہو سکا اس سے قبل بھی انجمن تاجران باغ نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے 24گھنٹے کی پریس کانفرنس کی لیکن حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر نے اس بارے میں کوئی پیشرفت نہیں کی اگر ایک ہفتہ کے اندر تاجر حبیب الرحمن کو بازیاب نہ کیا گیا تو باغ کے تاجر پورے آزاد کشمیر شٹرڈائوں پہیہ جام کے ساتھ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے پہلے مرحلے میں باغ کے تاجر گیارہ فروری کو احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور اسی مظاہرہ میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے حبیب الرحمن اور اس کا سارا خاندان ناصرف مذہبی گھرانہ ہے بلکہ وہ محب وطن بھی ہیں اس خاندان کی وطن کے لیے تاریخی قربانیاں ہیں ہم پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہی ہیںپاکستان کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں حبیب الرحمن کا اغوا ء ایک سازش لگتی ہے جو نفرت پیدا کرنے کے لیے سازش ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے انجمن تاجران کے مشترکہ عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس سے انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین سردار افتخار زمان،سابق صدر سید صداق حسین شاہ،نگران اعلیٰ راجہ اعجاز،جنرل سیکرٹری منصور احمد بانڈے ،سابق نگران اعلیٰ حاجی حکیم خان اور اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ حبیب الرحمن ہمارا تاجر ہے جواپنی والدہ کے علاج معالجہ کے لیے راولپنڈی گیا تھا جس کو دن دیہاڑے اغواکیا گیا اس کی بوڑھی والدہ جس کا 24 جنوری کو سنٹرل ہسپتال میں آپریشن ہونا تھا صبح وشام اپنے بیٹے کے متعلق پوچھتی ہے مگر اسے کوئی جواب نہیں ملتا حبیب کی دو بیٹیاں ہیں اور اپنے خاندان کا واحد سہارا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف آف آرمی سٹاف،چیف جسٹس آف پاکستان،ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایم آئی،وزیر اعلیٰ پنجاب سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ اس نوجوان تاجر کی بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔
