ختم نبوت کا تاریخی بل آئین میں شامل،صدر آزادکشمیر نے توثیق کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے آج ازاد جموں وکشمیر عبوری ائین (بارہویں ترمیم) ایکٹ 2018ء کی توثیق کی ہے جس کے مطابق سیکشن IIایکٹ 1974 (VIII) میں ترمیم سے مسلم کی تعریف کی گئی ہے، جس کے تحت مسلم کا مطلب ایسا شخص جو اللہ تعالیٰ کی واحدانیت پر یقین رکھتا ہو اور حضرت محمد ۖ کے اخری نبی اور رسول ہونے پر مطلق یقین رکھتا ہو کہ اپ ۖ کے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا اور اگر کوئی نبی ہونے کا دعویٰ کرنے یا اپنے اپ کو نبی ہونا ظاہر کرے تو اس کے جھوٹے ہونے پر یقین رکھتا ہو۔ صدر ازاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کے دستخط ثبت ہونے کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔ صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ اس ترمیمی ایکٹ پر ان کی توثیق کے بعد ختم نبوت کا یہ بل "سنگ میل"ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر حکومت کا یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ طویل عرصہ سے التواء میں رہا ہے اور اب وزیر اعظم ازاد کشمیر ، سپیکر قانون ساز اسمبلی اور ازاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے ختم نبوت کا یہ قانون بنا کر ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے جس پر وہ مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ صدر ازاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ حضرت محمد ۖ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے اپنے اخری نبی ہونے کا درس دیا اور اپ کی سنت طیبہ اور تعلیمات قیامت تک انے والی انسانیت کے لیے نہ صرف کافی ہیں بلکہ ایک ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ صدر ازاد جموں وکشمیر نے کہا کہ جموں وکشمیر پاکستان اور پوری امت مسلمہ کی یہ خوش بختی ہے کہ انہیں عظیم رہنماء حضرت محمد ۖ کا امتی ہونے کا شرف حاصل ہے۔ اس موقع پر صدر ازاد جموں وکشمیر نے مقبوضہ کشمیر کے اپنے بہن بھائیوں پر اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم اور ان کو بھارتی تسلط سے ازادی کی دعا کی۔
