باغ، اے ای او سردار گلزار مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے
باغ (نمائندہ کشمیر ) باغ سابق اے ای او و سینئر معلم سردار محمد گلزار خان اپنی سروس بطریق احسن مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھڑے کے اساتذہ اور بچوں کی طرف سے بہترین تعلیمی خدمات پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ، عوام علاقہ دھڑے کی طرف سے سردار محمد گلزار خان کو کراج تحسین سینئر مدرس سردار گلزار خان نے دوران سروس انتہائی محنت ، لگن اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیے ، انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ، ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر ریٹائرڈ سیرا سردار محمد نشاد خان نے سردار محمد گلزار خان نکے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سردار محمد گلزار خان کا شمار انتہائی محنتی ، لائق اور اپنے پیشہ سے محبت کرنے کرنے والے اساتذ ہ میں ہوتا ہے ، ان کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، انہوںنے ہمیشہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جو کہ قابل تعریف اقدام ہے، اس موقع پر پرنسپل گرلز انٹر کالج نڑیولہ سردار نسیم خان، جمیل چغتائی، ڈاکٹر صادق، ہیڈ ماسٹر ہائی سکول دھڑے خان شبیر، سردار حلیم ، سردار نثار اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
