سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملکی معیشت میں انقلاب برپا کردے گا:صوبائی وزیر کرنل ملک محمد انور خان 

پنڈی گھیب (فیصل منیر سے) صوبائی وزیر مال کرنل (ر)ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملکی معیشت میں انقلاب برپا کردے گامسلمانوں کے مقدس ترین مقامات کی موجود گی کیوجہ سے ہرپاکستانی مسلمان کی سعودی عرب سے قدرتی محبت ہے سعودی عرب نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کی طرح ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو موجودہ پاکستانی قیادت پر مکمل اعتماد ہے جسکی وجہ سے انہوںنے دورہ پاکستان میں 20 ارب ڈالرز کے معائدے ،معمولی جرائم کیوجہ سے قید 2100 سے زائد پاکستانی قیدیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی اورپاکستانیوں کے لیئے ویزہ فیس میں کمی جیسے احکامات جاری کیئے "مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے " ولی عہد محمد بن سلمان کے ایک جملے نے پاکستانیوں کے دل جیت لیئے ہیں اور اسکا مکمل کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے جنہوںنے سفارتی سطح پر برادر ملک سعودیہ کیساتھ بہترین روابط قائم کرتے ہو ئے سعودی عرب کو اپنے ملک کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی وزیر اعظم عمران خان نے بہترین انداز میں ولی عہد کے سامنے سعودی عرب میں موجود 25 لاکھ پاکستانی محنت کشوں کی مشکلات کے ازالے کے لیئے اپنا موقف پیش کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت متوسط طبقے کے مسائل کو سنجیدگی کیساتھ حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے انشاء اللہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے ملک جلد معاشی بحرانوں سے نجات حاصل کرلے گا ۔