پنجاب کالج جنڈ کیمپس کا سپورٹس ایونٹ ، افتتاحی تقریب پاک آرمی کے ہیروز کے نام

جنڈ (ظفر اقبال سے) پنجاب کالج جنڈ کیمپس کا سپورٹس ایونٹ کی افتتاحی تقریب پاک آرمی کے ہیروز کے نام ،سپورٹس ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کی کامیابی پر کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر پرنسپل مطیع اللہ ملک نے طلباءو طالبات پنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا یہ ایونٹ وطن کے ان سپوتوں کے نام کرتے ہیں جنھوں نے بزدل دشمن کو ناکوں چنے چبا کر ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ، پاک آرمی ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے اور ہم ہر مشکل گھڑی میں اپنی فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو طیاروں کو مار گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیق پوری قوم کی آنکھ کا تارہ اور ہمارے ہیروں ہیں جن پر ہم جتنا فخر کریں کم ہے ، میں اپنے ہونہار سٹوڈنٹس سے بھی یہ توقع و امید کرتا ہوں کہ وہ بھی اس تعلیمی ادارے سے فارغ ہو کر اپنے ہیروز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہر میدان میں اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے میں اللہ سے دعا گوبھی ہوں کہ ہمارے ہاتھوں کے تراشے ہوئے ہیرے کل ملک و قوم کی خدمت کر کے اس تعلیمی ادارے کا وقار بڑھائیں ۔ پنجاب گروپ آف کالجز ہر مشکل گھڑی میں وطن عزیز کے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گا اور ہم اپنی جانوں سے بھی دریغ نہیں کریں گے دریں اثنا ء پنجاب سپورٹس گالہ کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل نے فیتا کاٹ کر کیا ، ایونٹ میں سٹوڈنٹس کے ہاﺅسز کے درمیان سپورٹس مقابلے شروع کر دیے گے یہ ایونٹ چار دن جاری رہے گا جس میں کرکٹ ۔ والی بال ، فٹ بال ،رسہ کشی ، بیڈ منٹن ، اتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے اختتامی تقریب میں کامیاب سٹوڈنٹس کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔
