Fri
01
May
2026

جنڈ(سید عبداللہ گیلانی سے)تحصیل ہیڈ کوٹر ہسپتال صرف ایک لیڈی ڈاکٹر ،مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ، طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر۔تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کورٹر ہسپتال جنڈ میں ڈاکٹروں کی شدید قلت ہونے کی وجہ سے روزانہ دور دراز سے آنے والے مریض زلیل و خوار ہونے لگے.جبکہ لیڈی ڈاکٹر صرف ایک موجود ہے.جس نے پوسٹ مارٹم ڈیوٹی بھی کرنی ہوتی ہے.اور مریضوں کو بھی چیک کرنا ہوتا ہے۔عوامی حلقوں علامہ ابرار حسین قادری، تجمل عباس جعفری،علامہ رفیع الدین چشتی،ملک بنارس خان،فیضان قادر آف سگھری و دیگر نے ڈی سی او اٹک محکمہ ہیلتھ کے اعلی حکام سے فوری ڈاکٹروں کی کمی پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
