فتح جنگ: غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں اور رکشہ سٹینڈزکیخلاف کریک ڈائون

فتح جنگ :ڈی پی اواٹک کی خصوصی پر ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس کی نگرانی میں ٹریفک پولیس فتح جنگ کے انچارج انسپکٹر علی رضا اور سب انسپکٹر فیضان بھٹی نے عملے کے ہمراہ شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں اور رکشہ سٹینڈزکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعد د گاڑیوں اور رکشوں کے چالان کئے اور کئی کو تھانے بند کیا ٹریفک قوانین کی خلاف وزری اور غیر قانونی پارکنگ ختم کر کیلئے بھرپور کاروائی کر کے ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جس پر عوام نے سکھ کا سانس لیا ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں ،رکشہ سٹینڈ ز ،غیر قانونی پارکنگ اوورلوڈنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی معاونت سے بغیر نمبر رکشوں کے خلاف کریک ڈائون کر کے تمام غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوںکو جنرل بس سٹینڈ پر منتقل کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ سڑکوں پر رکشہ گاڑی ٹیکسی اور مسافر گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ٹریفک کی روانی کیلئے بین الصوبائی شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ کی سخت سے ممانعت ہو گی بغیر کاغذات رکشے کسی صورت میں سڑکوں پر نہیں آنے دینگے عوام مشکلات اور شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا ۔
