محکمہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم

حضرو:محکمہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولوں کے اساتذہ کو تقریباََ1سال سے تنخواہیں نہ مل سکیں کئی اساتذہ سکول بند کرنے پر مجبور ،محکمہ بیسک کے اہلکار آگاہی کے باوجود خاموش تماشائی بن گئے اساتذہ کی مشکلات بڑھ گئیں تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں محکمہ بیسک ایجوکیشن سکول کے زیر اہتمام چلنے والے تقریباََ26سکولوں کے اساتذہ کرام کو تقریباََ1سال سے تنخواہیں نہیں دی جا رہی جس کی وجہ سے اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یہ ٹیچرز انتہائی مشکلات حالات میں 9ہزار ماہوار کے طور پر پرائمری سے 5ویں تک بچوں کو تعلیم دیتے ہیں لیکن انہیں اس کا معاوضہ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے کئی اساتذہ سکول بند کرنے پر مجبور ہیں بیسک ایجوکیشن سکولوں کی بندش کا سلسلہ شروع ہو گیا چھوٹے بچوں کے علاوہ والدین کو بھی تعلیم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ان اساتذہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وفاقی محتسب اور متعلقہ تمام ارباب اختیار افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اساتذہ کے اوپر ہونیوالی اس زیادتی کا نوٹس لے کر انہیں 1سال کی تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ہماری مشکلات میں کمی ہو سکے اور بچوں کو گھروں کے قریب تعلیم کی فراہمی کی سہولت جاری رہے ۔