کانی سپر چیلنجر فائنل میں کامیاب، ملک سہیل مہمان خصوصی 

مکھڈ(صدیق فخر سے) کانی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کانی سپر چلنجربمقابلہ جھمٹ الیون میں کھیلا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں رانا عبدالجبار، وائس چیئرمین یوسی مکھڈ فرید الحسن،حکیم خان، توقیر خٹک، وسیم جاوید، ملک آفتاب، ندیم ملک، ملک سلیم انجرائ، عبدالوحید بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فائنل میچ میں جھمٹ الیون کو کانی سپر چیلنجر نے شکست دے دی۔ مہمان خصوصی ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور ہارنے والی ٹیم کیلئے میرا پیغام ہے کہ ہار سے نہیں گھبرانا، کوشش جاری رکھیں ، ان شاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ہار ہی ہمیشہ جیت کا راستہ دکھاتی ہے۔ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو بھی بہترین انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپ کاگراﺅنڈ بہت خوبصورت جگہ پر ہے، جب بھی کبھی موقع ملا اسے سٹیڈیم ضرور بنائیں گے۔آپ لوگوں کی محبت ہے کہ ہر سال آپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں اور مدعوکرتے ہیں ۔میری بھی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ آپ لوگوں کی غمی و خوشی میں ضرور شریک ہوں ۔اپوزیشن میں ہونے کے باوجود جو ممکن ہو سکا آپ کے علاقے کیلئے کریں گے۔