حسن ابدال: ٹرک ڈیمپر ایسوسی ایشن کی طرف سے انجمن تاجران کو عشائیہ

حسن ابدال:آل پاکستان مہریہ نصیریا ٹرک ڈیمپر ایسوسی ایشن کی جانب سے مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔عشائیہ کا اہتمام مرکزی صدر چودھری شمشاد علی کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مرکزی انجمن تاجران کے نو منتخب صدر چوہدری جمشید اختر۔سینئر نائب صدر چوہدری اظہر علی۔ نائب صدر راجہ عامر علی۔ جنرل سیکرٹری سید ہاشم علی علوی۔ جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد رفاقت۔سیکرٹری مالیات فردوس علی۔ سیکرٹری نشرواشاعت عمران شہزاد اور رابطہ سیکرٹری اعتبار خان کے ہمراہ سرپرست اعلی مرکزی انجمن تاجران بابو مبارک نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مہریہ نصیریہ ٹرک ڈیمپر ایسوسی ایشن چوہدری شمشاد علی نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران حسن ابدال نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی لڑائی لڑی ہے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر میدان میں کھڑے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج حسن ابدال کی تاجر برادری نے ان پر ایک مرتبہ پھر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح آنے والے وقت میں بھی تاجروں کی خدمت بہتر انداز میں کریں گے۔
