ملکی دولت لوٹنے والوں سے احتساب کا سلسلہ مزید تیز ہوگا :ملک امین اسلم

حضرو:وزیر اعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اپوزیشن ابھی 5سال انتظار کریں اپوزیشن ارکان جس بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور ہنگامہ آرائی سے اپنی سیاست کو بچانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں ملکی دولت لوٹنے والوں سے احتساب کا سلسلہ مزید تیز ہوگا پاکستان آج جن مشکلات کا شکار ہے اس کی تمام ذمہ داری سابقہ حکمرانوں پر ہے عمران خان ایمانداری کیساتھ ملک کی نظام بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں حکومت کے خلاف کی جانیوالی تمام سازشیں ناکامی سے دو چار ہونگی ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر اشفاق خان ،حاجی مشتاق میرو دیگر بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جب اقتدار میں آئی تھی تو اسی وقت سے ملکی معیشت تباہی کا شکار تھی خزانہ خالی تھا جبکہ دیگر ملکی مسائل بھی انتہائی خرابی کا شکار تھے اب جو الزام اپوزیشن حکومت پر لگا رہی ہے اس پر انہیں شرم آنی چاہیے کہ آج پاکستان کے جو بھی مسائل ہیں ان کی تمام ذمہ داری زرداری اور نواز شریف پر ہے انہوں نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے حساب کا وقت آگیا ہے یہی وجہ ہے ان کو حساب دینے میں تکلیف ہو رہی ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کے مسائل بہت جلد حل ہونگے قوم مایوسی کی بجائے عمران خان کا ساتھ دیں عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان اپنی منزل مقصود تک پہنچنے گا ۔
