تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ میں فری آئی کیمپ

اٹک (اٹک نیوزمانیٹرنگ ڈیسک)  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں الشفا آئی ہسپتال کا ایک روزہ فری آئی کیمپ کا کامیاب انعقاد۔ آئی کیمپ کے موقع پر سابق ایم این اے ملک اعتبار خان کھنڈا اور ملک فیصل یار خان کھنڈا کی مبشر فلک اعوان کی دعوت پر خصوصی آمد۔ ایک روزہ آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا۔۔۔ تفصیلات کے مطابق
گزشتہ روز بروز جمعتہ المبارک تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ میں الشفا آئی ہسپتال اسلام آباد کی طرف سے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کا انعقاد زیرسرپرستی بوساطت ملک مبشر فلک اعوان زیر اہتمام ملک محمد آصف بڈھیال جس میں خصوصی تعاون سید دانیال نقوی، ملک احمد رضا و چودھری ارشد شامل تھے ۔اور سید دانیال علی نقوی ،ملک احمد رضا کے خصوصی تعاون سے کیا گیا۔،آئی کیمپ کے انعقاد کے موقع پر سابق ایم این اے ملک اعتبار خان کھنڈا اور ملک فیصل یار کھنڈا نے مبشر فلک اعوان بھاٹھہ کی دعوت پر خصوصی شرکت کی اور کیمپ میں آئے ہوئے لوگوں میں گھل مل گئے اور ان کی خیریت دریافت کی، ملک شاہد چئیرمین جنڈ نے بھی کیمپ کا دورہ کیا ۔۔ کیمپ آئی کیمپ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کیلیئے راجہ راحیل اور ڈاکٹر عائشہ نے خصوصی طور پر اسلام آباد اور قاضی محمد بشیر نے بطور کوارڈینیٹر پنڈی گھیب سے شرکت کی، آئی کیمپ میں اہل علاقہ اور دُور دراز سے سینکڑوں مرد وخواتین اور بچوں نے اپنی آنکھوں کا معائنہ کرایا اور کیمپ کی طرف سے آنکھوں کا چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔آنکھوں کی مُفت چیک اپ پر مریضوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور منتظمین کا تہہ دل سے شُکر ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کی کیمپ اور بھی لگنے چاہئیں جن سے جنڈ کی غریب عوام کو فائدہ ھو۔ آئی کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی کیمپ کے روح رواں ملک مبشر فلک اعوان کا کہنا تھا کہ الشفاء آئی ہسپتال اسلام آباد کی طرف سے 4 ڈاکٹروں کی ٹیم کیمپ میں تشریف لائی ھے اور یہاں کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی بلکہ ادویات اور چیک اپ بالکل فری کیا جاتا ھے، اور جن افراد کا آپریشن ہونا ہو ان کو راولپنڈی ہسپتال میں مُفت آپریشن بھی کیا جاتا ھے۔اس موقع پر ملک آصف بڈھیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ وہ اس جگہ سال میں ایک بار خدمتِ خلق کے لیئے لازمی کیمپ لگاتے ہیں۔آئی کیمپ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے گئے تھے،