جنڈ: مسجد قباءکی افتتاحی تقریب ،علماء و سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت 

جنڈ (ظفر اقبال سے) مسجد بنانا نبی اکرمﷺ کی سنت ہے آپ جب مدینہ تشریف لائے تو آپﷺنے سب سے پہلے مسجد تعمیر کی،مسجد کی تعمیر میںجو مسلمان شامل ہوکر حصہ ڈالے گا چاہے وہ ایک مٹھی ریت برابر ہی کیوں نہ ہواللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس شخص کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا ۔ مسجد اسلامی نظام کا اہم ترین حصہ ہے یہاں سے تفرقہ بازی نہیں قوم کو وحدت واخوت کا پیغام دیا جائے اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کی حمائت کے بجائے انکی شدید حوصلہ شکنی کرنی چاہئے ہم سب اللہ تعالیٰ کے فقیر ہیں اور اللہ رب العزت ہم سب کے دستگیر ہیںدنیا جو تخت بچائے اسے یذید کہتی ہے او ر جو دین مصطفےٰ کو بچائے اسے حضرت امام حسین ؑ کہتی ہے ہمارا نبی بے مثال آپ کا خاندان بے مثال آپ کے نظام اسلام کی کتاب قرآن بے مثال ہے ۔ہم سب مسلمان ہیں اپنے ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں ، ہم فرقہ پرستی اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیںیہ ملک ہماری ماں ہے اور پاک آرمی ہماری آن شان ہے ان الفاظ کا اظہار مولانا شبیرا حمد عثمانی نے حال ہی میں تعمیر ہونے والی مسجد قباءکے افتتاح پر پہلی نماز جمعہ پر آئے ہوئے کثیر افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جمعہ مبارک کے اس اجتماع کے انتظامات مہتمم مسجد ہذاقاری نور زمان اور ان کے دیگر معاونین نے کیا تھا ،اجتماع میں ممبرامن کمیٹی ضلع اٹک مفتی عبداللہ۔ نعت خواں غازی فاروق معاویہ ، مولانا طارق حضرو ، طارق عزیز فیصل آباد ، خالد بشیر اسلام آباد، میجر (ر) طاہر صادق ، ملک عاصم اعوان ،چیئرمین ملک نذر حسین ، سمیت علاقہ بھر کے افراد نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔