قائد نواز شریف تمام مقدمات میں سرخرو ہو ں گے: شیخ آفتاب احمد 

اٹک : مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اپنے قائد محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور روانگی سے قبل کہا کہ بہت بوجھل دل کے ساتھ سفر پر روانہ ہو رہا ہوں اس موقع پر اپنے اندر کے جذبات کا اظہار لفظوں میں کرنا ممکن نہیں ہے بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ جس شخص کو پھولوں کی سیج پر ہونا چاہیے آج اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید کیا جا رہا ہے حالانکہ جتنی خدمت اس خاندان نے ملک و قوم کی ہے وہ تاریخ کا سنہرا باب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر راشد مشتاق ، شیخ عواد صفدر ، تیمور شاہ ، شیخ بلال اور شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آج یہ باتیں زبان زد عام ہو چکی ہیں کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ہ میں خواب کچھ اور دکھائے گئے تھے جبکہ تعبیر بہت بھیانک نکلی ہے جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے اس سے تو لاکھ درجے پہلے ملک اچھا چل رہا تھا بہر حال اللہ تعالیٰ سے بہتری کی امید ہے انشاءاللہ ہمارے قائد تمام مقدمات میں سرخرو ہو کر آئیں گے اور ایک بار پھر ملک کی ترقی و خوشحالی کا دور واپس آئے گا۔