Mon
18
May
2026

اٹک: ضلع اٹک میں 329 مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے ، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ضلع بھر میں سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزادندیم بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں 329 مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات منعقدکرائے جائیں گے جن کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اٹک پولیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عید الفطر کے روز ضلع اٹک میں 294 مساجد ،3 امام بارگاہوں اور 20 کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جہاں پر 1200 سے ز ائد پولیس افسران و جوانان جبکہ 1100 سے زائد ولنٹئیرز سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے سکیورٹی پلان کابنیادی مقصد عوام کو نماز عید کی ادائیگی اور عید کی خوشیاں منانے کیلئے محفوظ ترین ماحول مہیا کرنا ہے ۔
