فتح جنگ میں غیر قانونی اڈوں کیخلاف کارروائی،6 گاڑیاں بند

 فتح جنگ:ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر  فتح جنگ مہر غلام عباس نے شہر میں ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا اس دوران 6گاڑیاں تھانے میں بند7کے چالان کر دیے گئے اے سی فتح جنگ نے ٹریفک کے سنگین مسائل کے حل کیلئے سیکرٹری آر ٹی آے ،ٹریفک اور مقامی پولیس کے ہمراہ شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خلاف آپریشن کیا قبل ازیں بھی اسسٹنٹ کمشنر نے غیر قانونی اڈے چلانے والے کئی ہاکروںکو تھانے میں بند کرا دیا تھا فتح جنگ کی بین الصوبائی شاہرات کھوڑ روڈ ،کوہاٹ روڈ،پنڈی روڈ اور اٹک روڈ پر مسافر گاڑیوں ،ٹیکسی اور رکشہ سٹینڈ ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں غیر قانونی اڈوں پر ہمہ وقت کئی گاڑیاں کھڑی سواریاں بٹھانے اور اتارنے میں مصروف ہوتی ہیں مرکزی چوک کوہاٹ روڈ پر چنگ چی رکشہ سٹینڈ بھی ٹریفک جام کا موجب بنتا ہے اے سی فتح جنگ نے ٹرانسپورٹروں کو وارننگ دی ہے کہ شہر میں جنرل بس سٹینڈ میں منتقل ہو جائیں کوئی بھی غیر قانونی اڈا نہیں چلنے دیں گے خلاف ورزی  پر ڈرائیور سمیت گاڑی تھانے میں بند کر دی جائے گی شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدام کو بے حد سراہا ہے اور اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔