فتح جنگ: شاہ پور ڈیم کے قریب حادثہ،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی

فتح جنگ : فتح جنگ ترنول روڈ پر شاہ پور ڈیم کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ،4 افراد موقع پر جاں بحق،12 شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق  فتح جنگ ترنول روڈ پر شاہ پور ڈیم کے قریب دو ہائی ایس اور ٹرالر کے درمیان خطرناک ٹریفک حادثہ ہوا، حادثہ تیزرفتاری اور لاپرواہی کے باعث کوہاٹ سے آنے والی 2 ہائی ایس اور ایک ٹرالے کے درمیان ہوا۔حادثہ انتہائی شدید نوعیت کا ہوا جس کی وجہ سے 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 12 افراد شدید زخمیہو گئے۔ اطلاع ملنے ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد دی۔ بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا۔  جاں بحق ہونے والوں میں موسی، حیات، گل محمد اور ایک نامعلوم عورت شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں محمد فیاض، آسیہ بی بی، محمد زکریا، محمد راشد، گل جان، عامر، یاسر، جویریہ، سفیر، داؤد، تیمور اور حارث شامل ہیں 5 افراد کی حالت انتہائی نازک ہونے کی وجہ سے انھیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی منتقل کیا جارہا ہے