جنڈ:یوسی جابہ کے گائوں اچھڑی کی واٹر سپلائی سکیم کی موٹر خراب

جنڈ: یوسی جابہ کے گائوں اچھڑی کی واٹرسپلائی سکیم کی موٹر دوسری مرتبہ خراب،اہلیان علاقہ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ ، ڈی سی او اٹک، ایم ڈی/ منیجر دکھنی آئل فیلڈ، ایم پی اے ملک جمشید الطاف، ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال و دیگر حکومتوں نمائندوں سے واٹر سپلائی کی نئی موٹر لگانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اچھڑی واٹر سپلائی سکیم کی موٹر مہینے میں دوسری مرتبہ خراب ہو گئی ، پانی کی موٹر بار بار ریپیئرنگ ہونے کی وجہ سے چند دن ہی چل پاتی ہے ، گرمی کے اس موسم میں اہلیان علاقہ کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پہلے بھی کئی دفعہ اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پیسے جمع کر کے پانی کی موٹر ٹھیک کروائی لیکن کچھ عرصہ چلنے کے بعد پھر خراب ہو جاتی ہے، اہلیان علاقہ نے ڈی سی او اٹک، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ، ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال ، ایم ڈی/ منیجر دکھنی آئل فیلڈ و دیگر حکومتی نمائندوںسے مطالبہ کیا ہے کہ اچھڑی واٹر سپلائی سکیم کیلئے نئی پانی کی موٹر لگائی جائے تاکہ اہلیان علاقہ کو بار بار مشکلات کا سامنا نہ ہو۔