عوام دشمن بجٹ نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے : شاہد نذیر اعوان

حسن ابدال:رہنما مسلم لیگ ( ن ) حسن ابدال شاہد نذیراعوان نے کہا ہے کہ ہم عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اس بجٹ نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لوگ اس منہگائی اور بجلی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں تاہم موجودہ حکمرانوں کو احساس شرمندگی ہرگز نہ ہے سابقہ حکومتوں کا نام لے کر اپنے جعلی اقتدار کو طویل کرنا چاہتے ہیں عوام ان کی اس سازش کو سمجھ گئے ہیں اب تو تحریک انصاف والے بھی اپنے وزیراعظم سے تنگ آ گئے ہیں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی مرضی سے من پسند فیصلے کروا رہے ہیں عوامی امنگوں کے ترجمان محمد نوازشریف کو جھکا نہیں سکتے محمد نواز شریف پاکستان اور مسلم دنیا کے لیڈر ہیں اور رہیں گے محمد نواز شریف کا نام مٹانے والے خود مٹ جائیں گے ہم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنوں پر ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور محمد نوازشریف کی ایک کال پر پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کریں گے پاکستان میں اس وقت سچ بولنا جرم بن گیا ہے تاہم محمد نواز شریف اور اس کے کارکن سچ بولتے رہیں گے ۔