اٹک :پبلک سیکرٹریٹ اسپیشل پرسن کا افتتاح ،حاجی محمد اکرم مہمان خصوصی 

اٹک :محمد عدیل فوکل پرسن برائے معذور افراد کی جانب سے پبلک سیکرٹریٹ اسپیشل پرسن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق تھے تاہم وہ بجٹ کے ہنگامی اجلاس کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے ان کی جگہ ان کے راہ بازو اور آمدہ امیدوار سٹی چیئرمین حاجی محمد اکرم خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت کے شرکت کی محمد عدیل فوکل پرسن برائے معذور افراد کی جانب سے مطالبہ پیش کیا گیا کہ اٹک میں اسپیشل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے جس سے معذور افراد ہنر سیکھ کر معاشرے میں عزت سے اپنا رزق حلال کماہیں اور معاشرے میں کسی پر بوجھ نہ بنیں جس پر حاجی اکرم خان نے وعدہ کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے جگہ میسر نہ ہوئی تو وہ اپنی جیب سے جگہ خرید کے دیں گے اور انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس پر اسپیشل پرسن ڈسٹرکٹ اٹک کی جانب سے حاجی محمد اکرم خان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔