فتح جنگ:غیر معیار گیس سلنڈر والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون جاری

 فتح جنگ :پولیس کا غیر معیار گیس سلنڈر گاڑیوں میں لگانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری،ایک گاڑی  بند ڈرائیورکے خلاف مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق پولیس تھا نہ فتح جنگ کے اے ایس آئی مظہر حسین نے ہائی ایس مسافر ویگن نمبری LES308جس کے ڈرائیور کا نام محمد رضوان ولد محمد تاج سکنہ گگن تحصیل فتح جنگ ہے کو روک کر چیک پڑتال کی تو گاڑ ی کے اندر مسافر کیبن میں دی سی این جی سلنڈر نصب تھے مذکورہ ڈرائیور سلنڈروں کے پاسنگ سرٹفیکیٹ پیش نہ کر سکا پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔