سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی جنڈ کا بازار کا دورہ،دکانداروں کو جرمانہ 

جنڈ(ظفر اقبال سے + اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول کمیٹی تحصیلدار جنڈ خالد مسعود ستی کی گراں فروشوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی بھاری جرمانے وصول کئے اوردکانداروں پر مختلف قانونی دفعات کے تحت مقدمات بھی دائر کئے ہیں تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عوامی شکایات پر خالد مسعود ستی سپیشل مجسٹریٹ جنڈ نے شہر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے دالیں و چاول ودیگر تمام اشیاءخوردونوش نہائت مہنگے داموں فروخت کرنے اور انتہائی ناقص اور مضر صحت اشیاءبیچنے کے علاوہ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانے لگائے اس موقعہ پر خالد مسعود ستی نے تمام دکانداروں کو سختی سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے سے جلداز جلد تمام تجاوزات جو فٹ پاتھوں پر تھڑے لگاکر ناجائز قبضے کررکھے ہیں کوفی الفور ختم کردیں کیونکہ فٹ باتھوں پر لگائے گئے ٹہیوںاور تھڑوں کی وجہ سے بوڑھے وضعیف بزرگ شہریوں اور خصوصاً بوڑھی وبیمار خواتین وبچوں کو خریداری کی خاطر گذرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ورنہ بعد ازاں انتظامیہ جب خود تجاوزات کو ختم کرے گی تو کسی بھی دکاندار کے نقصان کی ذمہ دار نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی گراں فروشی اور ملاوٹ شدہ ناقص وغیر معیاری اشیاءفروخت کرنے والے دکانداروں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔