جنڈ سے پنجاب گورنمنٹ کے ادارہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی ختم

جنڈ(صدیق فخر سے/ اٹک نیوز رپورٹ) جنڈ سے نا انصافی کا سلسلہ جاری،فوجی فاونڈیشن ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے بعدپنجاب گورنمنٹ کے ادارہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو بھی جنڈ سٹی سے ختم کر دیا گیا۔ سامان اٹک اور فتح جنگ انسٹیٹیوٹ میں شفٹ ہونا شروع، حکومت کی طرف سے تحصیل جنڈ کی عوام کے ساتھ سلوک پر اہلیان علاقہ میں تشویش ، تحصیل جنڈ کے ساتھ انتقامی کارروائیاں ہی کیوں ؟جبکہ یہ ادارہ ضلع اٹک کی ہر تحصیل موجود ہے جبکہ جنڈ سے اس ادارہ کو ختم کر دیا گیا ہے جو کہ تحصیل جنڈ کی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے۔ تحصیل جنڈ کی عوام اس نا انصافی کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس ادارہ کو تحصیل جنڈ کیلئیے بحال کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 100 کے قریب طلبہ و طالبات نے مختلف شعبوں میں داخلہ لیا تھا جن کی کلاسز 10 جولائی سے شروع ہونی تھی لیکن کلاسز کی بجائے انسٹیٹیوٹ ہی ختم کر دیا گیا۔
