صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر کا اٹک جیل کا دورہ

اٹک :تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور مرکز میں ہر طرح کی اصلاحات لانے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر عمل پیرا ہیں جیل خانہ جات کا نظام بھی اس سلسلہ میں شامل ہے پنجاب میں تمام جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سر ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ڈسٹر کٹ جیل اٹک کے دورہ موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل ، میڈیا ایڈوائیرز ٹو پارلیمانی سیکرٹری عبدالعزیزپاشا ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ عمر جنجوعہ ، راجہ زبیر جنجوعہ ، سٹاف آفیسرشاہد شوکت بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ جیل اٹک آمد پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو جیل کے چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی دورہ کے دوران مختلف بارکوں ، ہسپتال ، سکول ، کمپیوٹر سنٹر ، کچن اور الیکٹرانک ورکشاپ اور خوراک گودام ، اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا نو عمر وارڈ میں الیکٹریکل ، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا اس دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے قیدیوں اور حوالا تیوں نے سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اشتیاق احمد گل اور جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی پارلیمانی سیکرٹری نے قیدیوں کے کھانے کو بہترین قراردیا انہوں نے جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین و نو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا جبکہ جیل میں صفائی کے اعلیٰ معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا انہوں نے خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ ، کچن اسیران ، جیل گودام ، جیل فیکٹری ، بیرکوں کا دورہ ، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی انہیں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں موجود اسیر طلبہ کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیوں نے عملہ کے اچھے بر تائو کی تعریف کی انہوں نے اٹک جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی ۔
