اٹک:لاپرواہی سے سٹرک کراس کرنے والا نوجوان شدید زخمی 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوزویب)لاپرواہی سے سٹرک کراس کرنے والا نوجوان شدید زخمی ، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ گوندل سٹاپ کے قریب ایک 22 سالہ نوجوان محمد خیام ولد فقیر محمد جو بڑی لاپرواہی سے سڑک کراس کر رہا تھا کہ اچانک سڑک کراس کرتے ہوئے فورڈ ویگن کی کی زد میں آگیا حادثہ کے نتیجہ میں راہگیر کو سر پر گہری چوٹ آئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔