Sat
20
Jun
2026

اٹک :گڑیالہ ٹاؤن کے قریب 2 کاروں میں تصادم ، 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گائوں گڑیالہ ٹائون میں 2 کاروں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث ایکسیڈنٹ ہو گیا بتایا گیا ہے کہ دونوں گاڑیاں تیزرفتاری کے سبب بے قابو ہو کر آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں حادثہ کے نتیجہ میں 2 خواتین 55 سالہ زوجہ محمد صدیق ، 35 سالہ زوجہ اللہ دتہ ، 60 سالہ الطاف ولد غازی خان اور 19 سالہ شہریار ولد شہزاد حسین شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے ۔
