حسن ابدال:14 سالہ نوجوان قتل، نعش برہان سے برآمد

حسن ابدال (نمائندہ اٹک نیوز) تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقہ برہان سے ملنے والی نامعلوم 14 سالہ نوجوان کی لاش کی شناخت کر لی گئی عبدالرافع ولد شاہد اختر ساکن گلستان کالونی واہ کینٹ کو قتل کے بعد لاش برہان کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی تفصیلات کے مطابق برہان گاؤں کے قریب کھیتوں میں نامعلوم نوجوان کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا جہاں مقتول کا پوسٹ مارٹم ہوا جسے نامعلوم افراد نے سے چھریوں کے وار کر کے قتل کیا تھا بعدازاں سوشل میڈیا پر مقتول کی تصویر دیکھنے کے بعد اس کے ورثاء نے اسے شناخت کر لیا 14 سالہ عبدالرافع ایک روز قبل گھر سے غائب تھا جس کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ واہ کینٹ میں اس کے والد کی جانب سے درج کروائی گئی تھی مقتول کے والد کے مطابق وہ ایک روز قبل گھر سے دوستوں کے ساتھ جانے کا کہہ کر نکلا تھا اور واپس نہ آنے پر اس کی تلاش شروع کی گئی اور پولیس کو بھی اطلاع کی گئی پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔