اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہمارا مشن ہے:جمعیت علماء اسلام اٹک

اٹک :جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہمارا مشن ہے اکتوبر میں آزادی مارچ مغرب کے پر وردہ حکمرانوں سے چھٹکارا کا ذریعہ بنے گا لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی نے مدرسہ ترتیل القران تکبیر کالونی اٹک اور شہر کے دیگر کئی مدارس و مساجد میں آزادی مارچ کے حوالہ سے ملاقاتوں اور نئے یونٹ کے قیام کے موقع پرعلماء اکرام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی مسلسل 4 روز سے تحصیل اٹک کے دورے پر ہیں اور شہر بھر میں مساجد و مدارس کے دورہ کے موقع پر علماء کرام سے ملاقاتیں آزادی مارچ میں شرکت اور جے یو آئی کے نئے یونٹ بنانے میں مصروف عمل ہیں اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ، ضلعی سرپرست قاضی خالد محمود ، مولانا سید بادشاہ ، تحصیل امیر سید زرغون شاہ ، جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی ، مولانا محمد سلیمان ، حاجی محمد افضل ، قاری طارق محمود ، قاری طاہر عباسی ، قاری نثار الحسینی ودیگر علمائے کرام سمیت علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ناظم جامع مولانا محمد سلیمان کی طرف سے تحصیل امیر سید زرغون شاہ نے ضلعی امیر مفتی تاج الدین کو پیلی پگڑی پیش کی مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ ضلع بھر میں آزادی مارچ کیلئے بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ضلع اٹک سے آزادی مارچ میں عوام ، علما کرام ، وکلا ، تاجر برادری سمیت ہر شعبہ زندگی سے عوام کی بھر پور شرکت یقینی بنائیں گے ۔
