اٹک:جامعہ حقانیہ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس 

اٹک:مرکزاہل سنت جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم رجسٹرڈ اٹک کینٹ کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ ھذاکی زیر صدارت مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ اعوان آباد صدر اٹک کینٹ میں منعقد ہوا ، جس میں قرآن خوانی و نعت خوانی کے بعد علامہ پیر عبدالقادر شاہ واہ کینٹ،شیخ الحدیث پیر سید منظور احمد شاہ ساہیوال، علامہ فتح محمد علوی کے بھائی حافظ ارشد محمود علوی مرحوم،جنرل سیکرٹری جے یو پی پنجاب ڈاکٹر جاوید اختر نورانی کے جواں سالہ بھانجے، قاری ابرار حسین قادری کے سسر اور ثاقب نورانی کے والد خطیب اعلیٰ علامہ عبد الرحمن نظامی جنڈ ، قاری محمد عمران حقانی کے خالہ زادبھائی مرحوم راولپنڈی، حاجی شفیق آرائیں کی بھابھی مرحومہ حضرو، ملک امتیاراور ملک امجد کے والد ٹھیکدار حاجی محمد اقبال مرحوم صدر بازار ، محمد ندیم اور محمد تنویر کے ماموں حاجی عبدالرشید اٹک برف خانہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اورمرحومین سمیت جملہ مسلمان مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی ، اجلاس میں افتخار احمد، احمد سلطان ، انجینئر محمد طیب میلادی، قاری محمدیاسر اعوان ، بزم فیضیہ کے اراکین اور مرکزی جامع مسجد خوشبوئے مدینہ کے نمازیوں نے بھرپور شرکت کی ۔