Fri
12
Jun
2026

جنڈ: محمد قاسم یعقوب سول ڈیفنس نے تھانہ بسال میں تحریری درخواست دی ہے کہ خالد محمود ولد یار محمد خان اور ریاض انجم ولد یار محمد خان پیٹرول اور ڈیزل بغیر لائسنس کے فروخت کر رہے ہیں اور کوئی حفاظتی انتظامات بھی نہیں کر رکھے جس سے عوام کی جان و مال کو خطرہ ہو سکتا ہے پولیس نے مذکورہ افراد سے 18 لیٹر پیٹرول اور 40 لیٹر ڈیزل برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے پیٹرولیم رولز 1971 ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
