Sat
20
Jun
2026

حسن ابدال:معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حسن ابدال تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ سخی کے رہائشی احتشام ولد اخلاق کا اپنے دوست علی شیر نامی نوجوان سے معمولی تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے کی شکل اختیار کر گئی۔اس دوران علی شیر نے احتشام پر فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لیتے ہوئے جھگڑے کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
