اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، چار ملزمان گرفتار

اٹک :اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ، مقدمات درج 

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال محمد فاروق نے زیر دفعہ 302;47;34 ت پ تھانہ صدر حسن ابدال میں گرفتار شدہ ملزم محمد عتیق ولد محمد رفیق عرف فیقا دستی سکنہ محلہ میلاد نگر حسن ابدال سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ مزید مقدمہ درج کر لیا ، اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک فیاض محمد نے جاوید شاہ ولد نظام شاہ سکنہ سوجھنڈا سے پسٹل 30 بو رمعہ 6 گولیاں ، مذکورہ اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک فیاض محمد نے عمیر خان ولد منیر شاہ سکنہ سوجھنڈا سے پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ فتح جنگ سکندر اعظم نے اسماعیل خان ولد محمد ارشادسکنہ محلہ شیرازئی کلکدہ نمبر 3 ہنگورہ سوات سے پسٹل 30 بور معہ 6گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔