ایریڈ یونیورسٹی اٹک کیمپس بند ، طلبہ و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ، حاجی اکرم

اٹک :ایریڈ یونیورسٹی اٹک کیمپس بند ، طلبہ و طالبات اور والدین کو شدید پریشانی کا سامنا ، طالبات ذلیل و خوار ہونے لگے۔
سینکڑوں طلبہ و طالبات تعلیم سے محروم ، چانسلر یونیورسٹی چوہدری غلام سرور خان فوری طور پر اٹک کیمپس واپس کرنے کے احکامات جاری کرے ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف سابق کونسلر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ 2013ء ایریڈ یونیورسٹی اٹک کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا 2014ء میں کلاسزشروع کی گئی سینکڑوں طلبہ و طالبات نے تعلیم کا سلسلہ شروع کیا یونیورسٹی میں تمام سہولیات فراہم کی گئیں جس سے اٹک اور دوسرے اضلاع کے طالبعلموں نے تعلیم شروع کردی ۔
ہر سال سینکڑوں طلبہ و طالبات اس کیمپس سے تعلیم حاصل کررہے تھے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اٹک کیمپس کو ختم کردیا گیا جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کو راولپنڈی جانا پڑھ رہاہے جس کی وجہ سے وہ خاصے پریشان ہےں اٹک میں کامسٹیس یونیورسٹی ، ایجوکیشن یونیورسٹی کی طرح ایریڈ یونیورسٹی اٹک کیمپس بھی اچھے طریقہ سے چل رہی تھی لیکن اس کو بند کرکے طلبہ و طالبات کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے طلبہ و طالبات روزانہ راولپنڈی جانے پر مجبور ہوگئے ہیں چانسلر ایریڈ یونیورسٹی گورنر پنجاب چوہدری غلام سرور خان سے اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر ایریڈ یونیورسٹی اٹک کیمپس واپس کرنے کے احکاما ت جاری کرے ورنہ ہم ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے اور احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔
