اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار

ملزمان اٹک حسن ابدال پولیس کی حراست میں

تھانہ سٹی حسن ابدال نے ملزم سے 4 بوتل شراب برآمد، تھانہ نیو ایئرپورٹ،تھانہ صدر حسن ابدال نے ملزمان سے اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد کر لیں

اٹک :اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے شراب ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج ۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے بخت زمان ولد نوروز سکنہ ظفر پارک بٹ خیلہ ضلع مالاکنڈ ایجنسی سے 4 بوتل شراب ، تھانہ نیو ائیر پورٹ پولیس نے طیب اشرف ولد محمد اشرف سکنہ محلہ شفقت آباد منڈی بہاؤالدین سےایک پسٹل معہ گولیاں۔

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے گرفتار ملزم افضل ولد وزیر محمدسکنہ ڈنہ کھرانہ پھلڑہ تحصیل وضلع مانسہرہ سے دوران تفتیش پسٹل 30 بور معہ گولیاں ،ملزم گل نواز عرف گلہ ولد رب نوازساکن خودہ حسن ابدال سے دوران تفتیش کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔