حضرو ،صارفین کو سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ و کم پریشر کا سامنا

صبح ناشتہ اور شام کھانا پکانے کے اوقات سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
حضرو: حضرو اور گرد نواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ ،کم پریشر سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ،صبح ناشتہ اور شام کھانا پکانے کے اوقات سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ،طلباءاور کام جانیوالے صبح گھر سے بغیر ناشتہ جا رہے ہیں سوئی گیس پائپوں میں گیس کی بجائے صرف ہوا ہی آ رہی ہے ،گھریلو خواتین لکڑیاں جلا کر گزارا کرنے لگیں ،پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران بھی بے بس،مشیر ما حو لیا ت اپنے حلقہ میں ہونیوالے محکمہ سوئی گیس کی بے ضابطگیوں کا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق حضرو اور گرد نواح کے دیہی علاقوں ڈھوک رحموں ،مراڑیہ ،پہتی، و دیگر میں صبح ناشتہ اور شام کھانے پکانے کے ٹائم پر سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اکثر اوقات دن کے وقت بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی طلباء،ملازمین اور دفتر میں کام کرنیوالے افراد صبح ناشتہ کیے بغیر جانے لگے۔ پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران کو سابقہ ادوار میں کہتے تھے کہ ہمارا دور آیا تو کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی لیکن آج وہ سیاسی کہیں نظر نہیں آرہے۔ او ر سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ مسلسل جاری ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے خاص کر خواتین اکثر اوقا ت سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لکڑیوں سے کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عوامی حلقوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر یہی حال پاکستان تحریک انصاف کے دور میں سوئی گیس کی قیمتیں مہنگی ہونے کے باوجود بھی اگر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو یہ عوام کیساتھ ظلم ہے ہم وزیر اعظم کے مشیر ملک امین اسلم اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حضرو اور گرد نواح میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنائیں ۔
