مثبت پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں، ملک امین اسلم

ڈھوک سلطان آباد کے 200گھرانوں کو گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب،ڈھوک سجاول سے ن لیگ کے مضبوط دھڑے کی پی ٹی آئی میں شمولیت
حضرو: حسن ابدال :حکومت بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے۔ مثبت پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔عوام حوصلہ رکھیں ہر آنے والا دن ان کی زندگیوں میں آسانیاں لائے گا۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈھوک سلطان آباد کے 200گھرانوں کو گیس فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک محمد شمشیر اسلم خان، اسسٹنٹ کمشنر عدنان انجم راجہ،پیر اشفاق سائیں، ملک اختر خان،کوارڈینٹر ڈاکٹر خرم حیات خان،صالح محمد ،راجہ محمد انور سمیت پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے کیا۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کا فرض ہے اور ہم انتخابات کے دوران کیے گئے اپنے وعدے ضرور پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی حالات کی خرابی سابقہ کرپٹ حکومتوں کے کارنامے ہیں جسے درست سمت میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ہماری پالیسیوں کے باعث آج ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور سرمایا کار اس ملک کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلا تفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے اور عمران خان نے لوٹنے والوں کو بے نقاب کر کے قانون کی بالا دستی قائم کی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ملک لوٹنے والے خاندان اس کے مخالف ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں جلد میگا پراجیکٹس پر کام شروع کیا جا رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ دور دراز کے ہر علاقے تک گیس ۔بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے تا کہ عوام کی زندگیوں کو آسان بنایا جائے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈھوک سجاول سے ن لیگ کے مضبوط دھڑے نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ برہان سے ممتاز خان۔سرفراز خان ۔اظہر علی خان اور سجاد خان نے اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
