پاکستان کی تعمیرو ترقی میں ملکر مثبت کردار ادا کریں، قاضی احمد اکبر

ملکی حالات ان شاءاللہ بہت جلد بہتر ہو جائیں گے،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی تحریک انصاف
حضرو :پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ضلعی صدر قاضی احمد اکبر خان ،حاجی اشفاق خان اور عمران خان ،خالد خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور ہمارے اسلاف جن کی لازوال قربانیوں کے بعد وطن عزیز حاصل ہوا ہم سے تقاضہ کرتے ہیں کہ ہم اپنے عمل سے پاکستان کی تعمیر ترقی میں مثبت کردار ادا کریں قائد اعظم ایک عظیم سیاست دان بلند پایا ماہر قانون اور بہادر انسان تھے جنہوں نے اپنی تمام زندگی برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو انگریزوں کی غلامی سے نکالنے میں گزار دی قائد اعظم جیسے انسان صدیوں بعد پیدا ہو تے ہیں عمران خان کی صورت میں اللہ نے قوم کو ایک دلیر محب اوطن اور انقلابی سوچ کو حامل لیڈر عطاءفرمایا ہے ۔ملکی حالات ان شاءاللہ بہت جلد بہتر ہو جائیں گے کرپٹ اور نااہل سیاست دانوں نے پیارے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا۔
ان شاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قوم کو مایوس نہ کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کور کمیٹی پی ٹی آئی کی طرف سے منعقدہ قائد ڈے کے حوالہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کور کمیٹی کے سینئر عہدیداران محمد خالد خان ،حاجی عبدالودود ،عمر خان ترین ،طاہر پرویز ،ابراہیم خان ،ماسٹر اختر ،محمد زمان ،محمد سعید ،سہیل خان ،شہزاد شاہ ،حنیف آرائیں،ظہور الہی و دیگر بھی موجود تھے ۔
