Thu
16
Apr
2026

جنڈ( ظفر اقبال سے/ اٹک نیوز)سال 2020 کے لیے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن تحصیل جنڈ کے تنظیمی ڈھانچے کا قیام جس کی باقاعدہ تقریب کہ آبشار ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی ای او تحصیل جنڈ ملک فتح خان تھے ۔ شوکت پرویز کو اکثریتی رائے سے سال 2020 کے لیے صدر اور ملک محمد اسلم علوی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔جبکہ دیگر عہدیدران جن میں شیخ شوکت رضاسینئر نائب صدر ، ایم عقیل عباس نائب صدر ، سردار احمد کمال انفارمشن سیکرٹری , جوائنٹ سیکرٹری عظمت ملک، نجیب قریشی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،
عطا محمد ملک ایڈیشنل انفارمشن سیکرٹری منتخب کیا گیا۔دیگر ممبران میںناصر خان۔ محمد آصف ۔ زاہد سرفراز شاہین۔ آصف شہزاد ۔ نوید ۔ بہادر خان۔ آفتاب احمد ملک ۔ ادریس خٹک۔محمد اشرف اور خواتین ممبران شامل تھیں۔
