شعیہ علماءکونسل جنڈ کے زیر اہتما امریکہ کے خلاف مذمتی ریلی

مذمتی ریلی امریکہ کے بغداد میں حالیہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پرنکالی گئی
جنڈ (ظفر اقبال سے/ اٹک نیوز) امریکہ کے بغداد میں حالیہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر شعیہ علماءکونسل جنڈ کے زیر اہتما امام بارگاہ قصرعباس سے امریکہ کے خلاف مذمتی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت علامہ سعید حیدر ہمدانی اور جنرل سیکرٹری شیعہ علماءکونسل ضلع اٹک علامہ عابد حسین شجاعی نے کی ، ریلی مکھڈ روڈ سے ہوتی ہوئی خمینی چوک پہنچی جہاں پر علماءنے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حملے کی پر زور مذمت کرتے اور اپنے اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری یہ احتجاج کسی ایک مسلک کے نہیں بلکہ جہاں بھی جس قوم اور جس ملک کے باشندوں پر ظلم ہو گا ہم ان کےساتھ کھڑے ہوں گے ۔
پیارے نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رہوں اور تفرقے میں نہ پڑو ، اگر مسلمانوں کے خلاف اسلام دشمن متحد ہو سکتے ہیں تو مسلمان ممالک کیوں نہیں ، امریکہ نے جنرل قاسم اور ان کے ساتھیوں کو شہید کر کے اپنی تباہی کا خود سامان کیا ہے ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں عراق کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کرنے پرامریکہ کے خلاف نوٹس لے ۔ ہم عالم اسلام سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آپس کے اختلاف بھلا کر کفر و اسلام کے مقابلے میں اپنے برادر ملک ایران کا ساتھ دیں اگرا یسا نہ کیا گیا تو کل مسلم ممالک کو امریکہ کی جارحیت بھگتنا پڑے گی جس کی عراق شام ،افغانستان، لبنان جیسی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ہماری اپنی پاک آرمی اور حکمرانوں سے بھی مطالبہ اور پر زور اپیل ہے کہ ایسی کسی بھی ڈیمانڈ اور مطالبے کو مسترد کیا جائے جس سے برادر اسلامی ملک ایران کے مفادات نقصان پہنچے اور آپس کے تعلقات پر کوئی حرف آئے۔ پاکستان دیگر ممالک کے دباؤ سے نکل آزادانہ اور خود مختار خارجہ پالیسی اپنائے ۔ ہم کشمیر کو انڈیا کا حصہ بنانے کی بھی پرزور مذمت کرتے ہیں اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
