اٹک میں موٹر سائیکلو ں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی

نیلامی محکمہ ایکسائز اٹک کے دفترمیں تین رکنی کمیٹی نے کی ،محکمہ ایکسائز کو لاکھو ں روپے کی آمدن
اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک میں موٹر سائیکلو ں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی محکمہ ایکسائز کو لاکھو ں روپے کی آمدن موٹر سائیکلوں کے نمبروں کی نیلامی محکمہ ایکسائز اٹک کے دفتر میں تین رکنی کمیٹی نے کی کمیٹی کے ارکان میں انچار ج موٹر رجسٹریشن اتھارٹی اورنگزیب خان ، نمائندہ ڈپٹی کمشنر اٹک ایف اینڈ پی او ظہیر احمد خان اور اسسٹنٹ ای ٹی او ظفر اسحاق شامل تھے۔ ایک نمبر 40 ہزار روپے ، 3 نمبر 15 ہزار روپے ، 7 نمبر 25 ہزار روپے ، 8 نمبر 15 ہزار روپے ، 9 نمبر 20 ہزار 500 روپے ، 10 نمبر 9 ہزار روپے ، 11 نمبر 12 ہزار ، 20 نمبر 20 ہزار 500 روپے ، 23 نمبر 3 ہزار 500 روپے ، 47 نمبر 15 ہزار روپے ، 55 نمبر 5 ہزار روپے ، 66 نمبر 10 ہزار 200 روپے ، 77 نمبر 7 ہزار 500 روپے اور 99 نمبر 6 ہزار روپے میں نیلام ہوئے۔
اسی طرح سینکڑوں نمبر نیلامی میں دئیے گئے جس سے محکمہ ایکسائز اٹک کو لاکھوں روپے کی آمدن ہو ئی ہے ۔
