حسن ابدال،جی ٹی روڈ کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیلئے آپریشن

ڈی سی اٹک علی عنان قمر کی درخواست پر ہونیوالے آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر منٹینینس یونٹ راولپنڈی انعام الرحمن نے خود موقع پر موجود رہ کر کیا
حسن ابدال ( ڈیلی اٹک نیوز ویب ) تجاوزات کے خلاف دبنگ آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کی درخواست پر ہونے والے آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر منٹینینس یونٹ راولپنڈی انعام الرحمن نے خود موقع پر موجود رہ کر کی تفصیلات کے مطابق عوام کی جانب سے ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات پر ڈی سی اٹک کی خصوصی درخواست پر این ایچ اے کا محکمہ حرکت میں آ گیا بھاری مشینری کے ہمراہ این ایچ اے کا عملہ موقع پر پہنچا تو ایم سی حسن ابدال اور مقامی پولیس کے اہلکار بھی ان کی مدد کے لیے موجود تھے تجاوزات کے خلاف آپریشن جی ٹی روڈ کے اطراف میں کیا گیا۔
جہاں مشینری کی مدد سے قائم تمام تجاوزات کو گرا دیا گیا آپریشن کی نگرانی کرنے والے افسران کا کہنا تھا کہ این ایچ اے کی زمین پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس سے قبل باقاعدہ نشاندہی کر کے ان افراد کو از خود تجاوزات کے خاتمے کے لیے موقع دیا گیا تاہم انہوں نے غیر قانونی تجاوزات کو ختم نہیں کیا جس پر قانون کو مجبورا حرکت میں آنا پڑا انہوں نے کہا کہ ہم کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر سرکاری زمین پر کسی کو تجاوز کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی ایسے تمام افراد جنہوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں فوری طور پر ان کو ختم کر دیں ورنہ ان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
