ٹریفک حادثہ میں شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) فتح جنگ شاہ پور ڈیم کے قریب ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں اد ا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ،ڈی ایس پی فتح جنگ ،ڈی ایس پی صدر اٹک اور ڈی ایس پی حضرو سمیت دیگر پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد عثمان ڈیوٹی کے لیے آ رہے تھے کہ ٹریلر کے ساتھ حادثہ پیش آنے کے وجہ سے شہید ہو گئے جن کی نماز جنازہ 11بجے دن پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ۔اٹک پولیس کے افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں جنازہ میں شرکت کی ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے متوفی محمد عثمان کے لواحقین سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔کانسٹیبل محمد عثمان 13 جون2014ء کو بطور کانسٹیبل اٹک پولیس میں بھرتی ہوئے۔
مرحوم محمد عثمان نے اٹک پولیس میں5سال اور 7ماہ سروس کی ۔مرحوم نہایت اچھے اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔
مزید تفصیلات کے مطابق ٹریفک کا المناک حادثہ،چاندنی چوک کا رہائشی پولیس ملازم جاں بحق ،تفصیلات فتح جنگ کے محلہ چاندنی چوک کا رہائشی 27سالہ عثمان عرف مانی ولد صوفی محمد تاج جو پنجاب پولیس میں ملازم اور تھانہ نیو ائیر پورٹ پر تعینات تھا ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد اپنے موٹر سائیکل پر فتح جنگ اپنے گھر آرہا تھا کہ شاہ پور ڈیم کے نزدیک سڑک پر کھڑے ٹرالر سے ٹکرا جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا مرحوم کی پولیس لائن اٹک میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈی پی او اٹک سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران اور اہل کاروں نے شرکت کی بعد ازاں کے بعد نعش فتح جنگ بھجوا دی گئی حادثاتی وفات کے باعث کثیر تعداد میں اہل علاقہ پولیس افسران و ملازمین نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
